Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

برانڈڈ گھی اور آئل مینوفیکچررز نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا

لاہور، برانڈڈ گھی اور آئل مینوفیکچررز نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس میں ریٹیلرز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کوکنگ آئل اور برانڈڈ گھی کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے قیمت 570 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کچھ بڑے برانڈز کی قیمتوں میں یہ اضافہ 100 روپے تک ہوا ہے، قیمتوں کے بارے میں چیئرمین پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان نے کہا کہ پام آئل کی قیمتیں جو عالمی مارکیٹ میں بڑھ کر ایک ہزار 285 ڈالر فی ٹن ہوگئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد میں قیمتیں ایک ہزار 185 ڈالر تک آگئیں جس سے اوپن مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت 19 ہزار روپے سے کم ہو کر 16 ہزار 500 روپے فی من رہ گئی۔

اس کے نتیجے میں گھی اور کوکنگ آ ئل کی جو قیمتیں 80 روپے بڑھی تھیں ان میں 40 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ برانڈڈ آئٹمز اپنی پرنٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ نیٹ ورکس کی وجہ سے قیمتوں کے اتار چڑھا ؤ کو ایڈجسٹ کرنے میں وقت لیتے ہیں۔

Related posts

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے انتہا پسندانہ اقدامات ، پی ایس ایل 10 کی لائیو اسٹریمنگ معطل کر دی

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی دفعہ 144 کے تحت پابندیاں لگا دیں

Mobeera Fatima

راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment