Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو 85 ملزمان کے فیصلے سنانے کی اجازت دیدی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سیویلنز کے ملٹری کورٹ ٹرائل کے کیس میں فوجی عدالتوں کو 85 ملزمان کے فیصلے سنانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے سپریم کورٹ میں زیرِ التواء مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہوں گے، جن ملزمان کو سزاؤں میں رعایت مل سکتی ہے وہ دے کر رہا کیا جائے۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس امین الدین نے کہا کہ آج صرف فوجی عدالتوں والا کیس ہی سنا جائے گا۔

سماعت کے آغاز پر وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے خواجہ حارث سے کہا کہ اس نکتے پر دلائل دیں کہ آرمی ایکٹ کی کالعدم دفعات آئین کے مطابق ہیں، کیا آرمی ایکٹ میں ترمیم کر کے ہر فرد کو اس کے زمرے میں لایا جا سکتا ہے؟ اس پہلو کو بھی مد نظر رکھیں کہ آرمی ایکٹ 1973 کے آئین سے پہلے بنا تھا۔

Related posts

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری آگئی

Mobeera Fatima

ملک کے جنوبی حصوں میں شدید گرمی، مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment