Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

خنجراب پاس پہلی بار موسم سرما میں سیاحت کیلئے کھول دیا گیا

پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما کے دوران سیاحت کے لیے کھول دیا گیا۔

چین کے شہر تاشکرگن میں اس موقع پر ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، دونوں ممالک کی موسیقی کی دھن پر روایتی رقص کیا گیا۔

تقریب کے بعد 21 مندوبین کو لے کر ایک سیاحتی بس چین سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر کے معاون راجا عظیم الامین نے تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

پاکستان اور چین کے وفود نے خنجراب پاس کو سال بھر سیاحوں کے لیے کھولنے کو تاریخی کامیابی قرار دیا جس سے خاص طور پر گلگت بلتستان اور سنکیانگ میں سیاحت کے فروغ میں بہت مدد ملے گی۔

Related posts

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

جو دباؤ برداشت نہیں کرسکتا اس کی اب ٹیم میں جگہ نہیں بنے گی، چیئرمین پی سی بی

Mobeera Fatima

اسرائیلی حملے ، پاکستانی شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

Leave a Comment