Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک کیخلاف سازش کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ اور ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کم ہو کر 3.57 فیصد پر آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کے حوالے سے میٹنگ میں واضح ہدایات دیں۔ جبکہ ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

شام کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شام کے اندر چند دنوں میں حالات یکسر تبدیل ہو گئے ہیں۔ اور شام کے حوالے سے ہماری سفارتی پالیسی یہ ہے کہ نیوٹرل رہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں 250 پاکستانی زائرین گئے تھے۔ اور شام میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لیے فکرمند ہیں۔ زائرین کے علاوہ 300 مزید پاکستانی بھی وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ پاکستانیوں کی واپسی کے لیے لبنانی وزیراعظم سے بات کی ہے۔

Related posts

یہ کامیابی صرف پاکستان کی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، صدر آصف زرداری

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی

Mobeera Fatima

چلغوزے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment