Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج کا منفی آغاز مثبت رجحان میں تبدیل ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا ، دوسری طرف پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1145 پوائنٹس کمی ہوئی تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا ، 1091 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 9 ہزار کی حد عبور کر لی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہو گئی ، جس کے بعد امریکی کرنسی 277 روپے  ، 94 پیسے پر آ گئی ہے۔

Related posts

آئینی بنچ نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر پی ٹی آئی کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دیدی

Mobeera Fatima

آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی احتجاج ، مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ رینجرز کے جوانوں کے انکشافات

Mobeera Fatima

Leave a Comment