Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اپنے کیریئر سے متعلق مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب کچھ باقی نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کس چیز کا انتظار کررہے ہیں اور یہ جلد ہی ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ اور چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا جبکہ وہ 11 ٹی20 سیریز جیتنے کا والے کپتان بھی ہیں۔

انہوں نے سال 2007 میں ڈیبیو کیا اور54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 61 ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

سابق کپتان نے تمام فارمیٹس میں 6 ہزار 164 رنز بنائے جس میں 6 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

 

Related posts

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا ، میتھیو شارٹ ٹورنامنٹ سے باہر

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کا ہمارے ساتھ سلوک غزہ سے کم نہیں، زین قریشی

Mobeera Fatima

جے یو آئی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے، مولانا فضل الرحمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment