Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

دو ماہ کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ 

مختلف شہروں میں گھی کی فی کلو قیمتوں میں 30 روپے سے لے کر 120 روپے جبکہ کوکنگ آئل میں 50 روپے سے لے کر 150 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

پرچون سطح پر درجہ اول آئل اور گھی کی قیمت  505 روپے سے 559 ، درجہ دوم 440 روپے سے 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام مال مہنگا ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی گھی کی فی کلو قیمت میں 40 جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

چمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، تیاریاں مکمل ہیں، محسن نقوی

Mobeera Fatima

مری میں وفاقی وزیر امیر مقام کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار

Mobeera Fatima

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو امریکا بدر کرنے پر غور

Mobeera Fatima

Leave a Comment