Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پوری قوم کو پاک فوج کے شہدا اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم کو پاک فوج کے شہدا اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میجر محمد اکرم شہید نے مشرقی پاکستان میں لڑتے ہوئے جرات و بہادری کی لازوال مثال قائم کی۔ انہوں نے دشمن کی عددی برتری کی پرواہ کیے بغیر اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میجر محمد اکرم شہید نے فرض شناسی اور وطن سے عہد وفا کی مثال قائم کی۔ جبکہ ان کی بہادری نوجوان نسل کے لیے قابل تقلید ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہدا اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے۔ اور پاکستانی قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

میجر محمد اکرم شہید نے 1971 میں بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کا دفاع کیا۔ اور دشمن کو پیش قدم سے روکے رکھا۔ انہیں 3 دسمبر 1971 کو دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ انہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کے 3 ٹینک تباہ کیے تھے۔

Related posts

امریکا نے بھارت پر 25فیصد ٹیرف عائد کردیا

Mobeera Fatima

فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے ، عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

Mobeera Fatima

Leave a Comment