Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری

لاہور: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کی وقفے کے جاری رہے گا۔ حلقے میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری اعجاز حسین بھٹی اور مسلم لیگ ن کے رانا طاہر اقبال کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کے فاروق الحسن سمیت حلقے میں مزید 7 آزاد امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔

پولنگ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جبکہ حلقے میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل 359 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ایک لاکھ 86 ہزار 247 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ضمنی انتخاب کے لیے 124 پریذائیڈنگ افسران 359اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

Related posts

ملتان مرغی کی قیمت میں کمی، لاہور میں قیمتیں برقرار

Mobeera Fatima

پاکستان کی سب سے سستی اور تیز ترین ای وی موٹر سائیکلز متعارف

Mobeera Fatima

عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل عدالت طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment