Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، جنوبی افریقہ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے متبادل کپتان سمیت اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کپتان ایڈن مارکرم کی مصروفیات کے باعث ہینرچ کلاسن کو قیادت کے فرائض سونپ دیے گئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ اور پھر پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سخت شیڈول کی وجہ سے انہیں آرام کرایا گیا ہے، ان کے علاوہ مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور ٹرسٹن اسٹبس بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے محروم رہیں گے کیونکہ وہ آئی لینڈرز کیخلاف سیریز کھیل رہے ہیں۔

اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود افریقی اسکواڈ میں اینریچ نورٹجے اور تبریز شمسی کی صورت بہترین باؤ لنگ اٹیک موجود ہے۔جنوبی ا فریقہ کے اسکواڈ میں ہینرک کلاسن (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، میتھیو بریٹزکے، ڈونووین فریرا، ریزا ہینڈرکس، پیٹرک کروگر، جارج لِنڈے، کوینا مافاکا، ڈیوڈ ملر، اینریچ نورٹجے، نقابا پیٹر، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی، اینڈییلا سمنی، اینڈیل سیمنی اور رائل ڈیر ڈوسن شامل ہیں۔

Related posts

بغاوت کا الزام ، جنوبی کوریا کے آرمی چیف پارک آن سو سمیت 2 جنرلز پر فرد جرم عائد

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

ڈیرہ اسماعیل خان ، سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

admin

Leave a Comment