Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک میں مہنگائی 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی،عطاتارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے ملک میں مہنگائی 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،ملک اب ترقی کررہا ہے،غلط بیانی سے سیاست کو بدنام کیاجارہاہے۔

مہنگائی کا کم ہونا دلیل ہے کہ معیشت ترقی کر رہی ہے،زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ،کنزیومر پرائس انڈیکس ہر ماہ نیچے جا رہا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کر چکی ہے،ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے،معاشی ترقی میں مزید بہتری آئے گی۔

پی ٹی آئی کا پرامن احتجاج نہیں تھا،اپنی شرمندگی چھپانے کے لیے الزام تراشی کی سیاست کر رہے ہیں۔

Related posts

عامر خان کی فلم لاہور1947 اگلے سال ریلیز ہوگی

admin

سندھ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment