Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی صرف دعوے نہیں کرتی عملی طور پر کام کر کے دکھاتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی انتظامیہ زندگی کے 8 شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ اور صحت کے شعبے میں الخدمت سب سے آگے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں نوجوان موجود ہیں۔ جبکہ ملک بھر میں 2 کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ بنیادی تعلیم اور صحت دینا ریاست کا کام ہے۔ جبکہ ملک میں یکساں نظام تعلیم اور ایک زبان ہونی چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا اردو زبان میں فیصلے ہوں گے۔ اور خود سپریم کورٹ فیصلے انگریزی میں کر کے خلاف ورزی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف وہاں کے لوگ بولنا شروع ہو گئے ہیں۔ اور اسلام کا نظام سب کو سیراب کرتا ہے۔ پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پوٹینشل موجود ہے۔ جبکہ ہم آئی ٹی میں ترقی کر سکتے ہیں۔ لیکن حکومت انٹرنیٹ ہی بند کر دیتی ہے۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں کرکٹ اور فٹبال گرائونڈز کی نیلامی روک دی

Mobeera Fatima

قربانی کا گوشت خراب ہونے سے بچانے کا آسان طریقہ

Mobeera Fatima

دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment