Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی پی 139 میں ضمنی الیکشن ، شیخوپورہ میں جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان

شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کے باعث 5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروزوالا میں 5 دسمبر جمعرات کو ضمنی انتخاب ہو گا جس کے پیش نظر ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ پی پی 139 کی نشست رانا افضال حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، وہ اس سے قبل رانا تنویر حسین کی جانب سے نشست چھوڑنے کے بعد ضمنی انتخاب میں ہی رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Related posts

زرمبادلہ ذخائر میں 1.14 ارب ڈالرز کا اضافہ

admin

گلین میکسویل کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Mobeera Fatima

حکومت کے پاس وقت ہے، چاہے تو ابھی کمیشن کا اعلان کر دے، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

Leave a Comment