Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لاپتہ افراد کے مقدمہ کو مثال بنانا ہے تو اپنے اندر جرات پیدا کریں ، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے لاپتہ افراد کیس میں اٹارنی جنرل ، وزارت داخلہ ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

عدالت نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے موقع پر کہا کہ لاپتہ افراد واپس آنے پر کہتے ہیں شمالی علاقہ جات آرام کیلئے گئے تھے، جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ لاپتہ افراد کے کسی مقدمہ کو مثال بنانا ہے تو اپنے اندر جرأت پیدا کریں، سسٹم میں کوئی کھڑا ہونے کو تیار نہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ میری نظر میں لاپتہ افراد کا کیس انتہائی اہم ہے،لاپتہ افراد کیسز ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں چل رہے ہیں، لوگوں کی زندگیاں ہیں ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں،اس مسئلے کا حل پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ میں لاپتہ افراد کا معاملہ گزشتہ روز ڈسکس ہوا،کابینہ نے ذیلی کمیٹی بنا دی ہے،ذیلی کمیٹی اپنی سفارشات کابینہ کو پیش کرے گی،حکومت لاپتہ افراد کا معاملہ حتمی طور پر حل کرنا چاہتی ہے۔

Related posts

غزہ ، نہتے فلسطینیوں پر بموں کی بارش ، مزید 40 شہید ، درجنوں زخمی

Mobeera Fatima

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ، امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ، موبائل جیمر لگانے کا بھی فیصلہ

Mobeera Fatima

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 5 روپے کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment