Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مراد سعید اسلام آباد میں نظر آیا تو پکڑنے سے کس نے روکا تھا ؟ بیرسٹر سیف

وفاقی حکومت کے مراد سعید کی وزیراعلی ہاؤس کے پی میں موجودگی کے دعویٰ پر خیبر پختونخوا حکومت کا ردعمل آ گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر عطاء تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مراد سعید کی وزیراعلی ہاؤس میں موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، شرمندگی اٹھانا چاہتے ہیں تو وزیراعلی ہاؤس آجائیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمیں خود نہیں معلوم مراد سعید کہاں ہے، اگر پتہ ہوتا تو ان کے لیے ضرورکچھ کرتے۔ اگر ان لوگوں کو مراد سعید نظر آیا تھا تو اسے پکڑ لیتے، انہیں مراد سعید کو پکڑنے سے کس نے روکا تھا؟۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید اسلام آباد جا کر کیسے بھاگ گیا ؟ معلوم ہوتا تو عطا تارڑ سے پوچھ کر میں بھی مراد سعید سے مل لیتا۔

Related posts

آئندہ دو سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت پاکستان سنبھالے گا

Mobeera Fatima

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں یوم القدس آج منایا جائے گا

Mobeera Fatima

شبلی فراز اور عمرایوب نے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہونے دی، شیر افضل مروت

admin

Leave a Comment