Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

چین میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت

پاکستان کے دوست ملک چین میں ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے ہنان میں ایک اندازے کے مطابق 1 ہزار میٹرک ٹن اعلیٰ معیار کا سونا موجود ہے، اس سونے کے ڈپازٹ کی مالیت 83 ارب امریکی ڈالرز سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے 2 کلومیٹر کی گہرائی میں تقریباً 300 میٹرک ٹن سونے کا پتہ چلا ہے، زیادہ گہرائی میں مزید سونے کے ذخائر ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

چین کے مقامی جیولوجیکل بیورو کے اندازے کے مطابق سونے کے مزید ذخائر تین ہزار میٹر کی گہرائی میں پائے جائیں گے، ایسا درست ہونے کی صورت میں سونے کے ذخائرکی مالیت 83 ارب ڈالرز ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل سونے کے سب سے بڑے ذخائر جنوبی افریقا، انڈونیشیا، روس، چلی، امریکا اور دیگر ممالک میں موجود ہیں، اب چین بھی اس صف میں شامل ہو جائے گا۔

Related posts

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر

Mobeera Fatima

عدت نکاح کیس، خاور مانیکا کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا

Mobeera Fatima

12 ربیع الاول ، تحریک انصاف کا لاہور جلسہ موخر کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment