Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ورلڈ کپ کوالیفائر جونیئر ایشیا ہاکی کپ: پاکستان نے چین کو شکست دے دی

مسقط: ورلڈ کپ کوالیفائر جونیئر ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے چین کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔

ورلڈ کپ کوالیفائر جونیئر ایشیا ہاکی کپ مسقط میں جاری ہے۔ پاکستان کا چین کے خلاف پہلا فیلڈ گول 17ویں منٹ میں فیاض حمزہ نے کیا۔ پینلٹی کارنر کے ذریعے 22ویں منٹ میں سفیان خان نیدوسرا گول اسکور کیا۔

پاکستان کا تیسرا فیلڈ گول 23ویں منٹ میں فیاض حمزہ نے کردیا جبکہ چوتھا فیلڈ گول 43ویں منٹ میں محمد عماد نے کیا۔

پاکستان کی جانب سے پانچواں فیلڈ گول 46ویں منٹ میں رانا ولید نے کیا۔ چھٹا گول پینلٹی کارنر کے ذریعے 50ویں منٹ میں محمد سفیان خان جبکہ ساتواں فیلڈ گول 51ویں منٹ میں محمد مغیرہ نے کیا۔

چین کی جانب سے پہلا گول یانیو نے 24ویں منٹ میں دوسرا گول یوبو نے کھیل کے آخری منٹ میں اسکور کیا۔

Related posts

گجرات میں کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی دفنا دی

Mobeera Fatima

حجاج کرام کی واپسی شروع ، جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

Mobeera Fatima

راولپنڈی جلسے کیلئے تین مقامات تجویز ، تحریک انصاف نے انتظامیہ کو درخواست دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment