Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس ، شاہ محمود قریشی پر 2 دسمبر کو فرد جرم عائد ہو گی

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے جیل ٹرائل کے دوران  شاہ محمود قریشی اورعمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 2 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت تمام ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا، عمر سرفراز چیمہ کو کوٹ لکھپت جیل میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

Related posts

محسن نقوی کو سینیٹ نشست سے نااہل قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Mobeera Fatima

محمد وسیم نے ورلڈ بینٹم ویٹ رینکنگ فائٹ جیت لی

Mobeera Fatima

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزے بند کر دیئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment