Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔

پاکستان بیلا روس کے درمیان مفاہمتوں اور معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔ پاک بیلاروس 5 سالہ تعاون پر نیوٹریفوڈ اینڈ فارماسیوٹیکل کمپنی اور بیلاکٹ سمیت مختلف مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

تقریب میں “شہزاد ٹریڈ لنکس” اور “منسک موٹر پلانٹ” کے درمیان مصنوعات کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ “شہزاد ٹریڈ لنکس” اور “بیلشینا” کے مابین پاکستانی منڈی میں ٹائرز کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

قبل ازیں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجاری سردار جام کمال نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے۔ پاکستان میں بیلاروس کے ٹریکٹرز پائیداری اور مضبوطی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ اور دونوں ممالک کے درمیان 27-2025 کے لیے روڈ میپ پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک تعاون کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس علاقائی تجارت اور کنیکٹیویٹی کے فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم میں شراکت دار ہیں۔

Related posts

انگلینڈ نے بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مخصوص فارمیٹ کی مخالفت کر دی

Mobeera Fatima

عمران خان فوری رہا ہونگے یا نہیں ؟ نئی بحث چھڑ گئی

Mobeera Fatima

بھارت کا روسی شہریوں کو مفت ویزے کی سہولت دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment