Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم میں قید

متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں مختلف جرائم میں ہزاروں پاکستانی شہریوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

پاکستانی سفارتخانے کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ امارات میں 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں ، جن میں 2 ہزار 470 پاکستانی منشیات ، 704 چوری کے جرم میں قید ہیں۔

دستاویز کے مطابق 52 پاکستانی غیر قانونی طور پر یو اے ای میں داخل ہونے ، 171 غیر قانونی طور پر رہائش پذیر، 69 راہزنی ، 147 قتل جبکہ 36 دھوکا دہی، 32 کرنسی میں ردوبدل، 21 اغوا اور 53 جنسی ہراسانی کے جرم میں قید کاٹ رہے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آئی تھیں۔

Related posts

مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار

Mobeera Fatima

چہلم حضرت امام حسینؓ ، سندھ کے مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

وزٹ ویزا پر جانے والوں کیلئے ایک ہی ائیر لائن کا ریٹرن ٹکٹ خریدنا لازمی قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment