Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے نے علاج کیلئے اپیل کردی

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کی طبعیت خراب ہونے پر ان کے بیٹے نعمان نذیر نے پی سی بی اور اعلی حکام سے علاج کیلئے اپیل کردی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کے صاحبزادے نعمان نذیر نے کہا ہے کہ ان کے والد کے سینے میں انفیکشن اور پیٹ میں پانی جمع ہوگیا ہے، وہ خود بھی ان کے علاج کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں پی سی بی اور حکومت بھی علاج کے لیے اقدامات کریں۔

نعمان نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے بھی ان کے ساتھ بہت تعاون کیا ہے لیکن اس وقت انہیں انتہائی نگہداشت کی اشد ضرورت ہے اس لیے اب پی سی بی اور حکومت اس حوالے سے تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے، والد کو پہلے سے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

نعمان نذیر نے کہا کہ پچھلے تین چار سال سے ان کا علاج خود کروا رہا ہوں، پی سی بی کے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ والد کے علاج معالجے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں اور نذیر جونیئر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، انہوں نے پانچ ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دے رکھے ہیں۔

Related posts

پیرس اولمپکس میں چین 11 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

Mobeera Fatima

قومی اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی

Mobeera Fatima

آئی اے ای اے کا دورہ تہران صرف بات چیت کیلئے ہوگا، ایران

Mobeera Fatima

Leave a Comment