Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ لیکن ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ گرفتار ہو گئے تو پارٹی سے فارغ ہوجائیں گے کیونکہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ کوئی گرفتار ہوا یا پانچ ہزار لوگ نہ لایا تو وہ فارغ ہے؟ انہوں اسکا جواب دیتے ہوئے نے کہا کہ لوگ فرمائشی طور پر بھی گرفتار ہوجاتے ہیں لیکن پتہ چل جاتا ہے کہ کون فرمائشی اور کون مزاحمت کرکے گرفتار ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما نے وضاحت دی کہ بشری بی بی لیڈ نہیں کر رہیں ۔ اور وہ میٹنگ میں واضح کہہ چکی ہیں کہ سیاست میں دلچسپی نہیں ہے۔ وہ کہہ چکی ہیں کہ صرف بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔ قائد کی کال ہو تو بندے صبح اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔

Related posts

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

پاکستان مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا، محسن نقوی

Mobeera Fatima

فیصل آباد اور کوئٹہ میں کل موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment