Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دفاع وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے سکیورٹی اہلکاروں کو سلام ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے ہرنائی میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں عمر ایوب نے شہید میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہ کہ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ، دفاع وطن کی خاطر دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

چکوال میں آسٹریلوی بچی کی ہلاکت، سی سی ڈی کانسٹیبل ذمہ دار قرار

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ: وفاقی حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا میکنزم طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment