Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو چینی کی قیمت میں 13روپے کمی

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمتوں میں کمی کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق  چینی 13 روپے فی کلو سستی کر دی جس کے بعد نئی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اب تک چینی 153 روپے فی کلو مل رہی تھی، محکمہ نے شوگر ملز سے چینی کی قیمت کم کرنے کی  درخواست  کی تھی۔

ذرائع کے مطابق 12 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی تھی جو 137 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی تھی ۔

Related posts

نیٹ میٹرنگ کےحوا لے سے کوئی پالیسی تبدیل نہیں کی جا رہی، وزیر توانائی

admin

پیرس اولمپکس، میڈلز کی دوڑ میں پاکستان بھارت سے بھی آگے

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت مزید مہنگا، انڈوں کی فی درجن قیمت 304 روپے کی سطح پر برقرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment