Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب کے 18 اضلاع میں اسموگ کے باعث ہائیر سیکنڈری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تعلیمی ادارے اسموگ میں اضافے کے پیش نظر بند کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی 4 ڈویژنز کے 18 اضلاع کے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بارہویں جماعت اور اے لیولز تک بند رہیں گے، تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز پر منتقل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب پر ہو گا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال میں ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھران، وہاڑی، خانیوال میں بھی اسکولز بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکولز بند رہنے کے فیصلے کا اطلاق 7 سے 17 نومبر تک ہو گا۔

Related posts

ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ: پاکستان آج نیوزی لینڈ سے نبرد آزما ہوگا

Mobeera Fatima

انسانی اسمگلنگ کیس، سماجی کارکن صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد

admin

وزیراعظم ہاؤس میں قازقستان صدر کا پرتپاک استقبال، مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

Mobeera Fatima

Leave a Comment