Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے، شہباز شریف

گلگت: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

شہباز شریف گلگت بلتستان کے ایک دورہ دورے پر پہنچے۔ اور غذر میں سیلاب متاثرین کے لے بوبر ماڈل ویلج کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے 2022 کے سیلاب متاثرین میں گھروں کی ملکیتی کاغذات تقسیم کیے۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر 110 کنال اراضی پر بنائے گئے ماڈل ویلج میں 62 گھروں کی تعمیر مکمل ہوئی۔ گھر میں صاف پانی اور سولر سے آراستہ ایک اسٹور، ایک کچن، 2 باتھ روم اور 2 کمرے شامل ہیں۔ وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 216 کلومیٹر طویل گلگت شندور شاہراہ بھی تعمیر کی جا رہی ہے۔

Related posts

دوسرے ٹیسٹ میچ کا آخری دن، بنگلا دیش کی آسان ہدف کی جانب پیشقدمی جاری

Mobeera Fatima

طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، سنگاپور کا پہلا نمبر

Mobeera Fatima

غزہ کے شہریوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں

Mobeera Fatima

Leave a Comment