Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکہ نے صومالیہ کا ایک ارب ڈالر کا قرضہ معاف کر دیا

واشنگٹن: امریکہ نے افریقی ملک صومالیہ کا ایک ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ معاف کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ اور صومالیہ کے درمیان معاہدہ طے پایا۔ جس میں امریکہ نے صومالیہ کا قرضہ معاف کر دیا۔ قرضہ معاف کرنے کا باقاعدہ اعلان صومالیہ کی پارلیمان نے کیا۔

دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے اس معاہدے میں صومالیہ کے وزیر خزانہ بیہی آیگے اور امریکی سفیر رچرڈ ریلی نے دستخط کیے۔

صومالیہ کے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے لیے یہ ایک بڑا دن ہے۔ کیونکہ اس معاہدے سے صومالیہ کا 1.14 ارب ڈالر کا قرضہ معاف ہو گیا۔ صومالیہ نے امریکی اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے ملک میں کام کے طریقوں کو بہتر کیا۔ مالی معاملات میں جوابدہی شامل کی گئی اور نئے قوانین طے کیے گئے۔

وزیر خزانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر کی گئی پوسٹ میں صومالیہ کی ترقی اور اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکہ کی غیر متزلزل حمایت پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

الیکشن کمیشن کی اپیل منظور ، ٹریبونلز تشکیل پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم

Mobeera Fatima

( ن ) لیگ کا آفس جلانے کا کیس ، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری ، محمود الرشید سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد

Mobeera Fatima

پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

Mobeera Fatima

Leave a Comment