Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چکوال، فائرنگ سے خاتون اپنے بیٹے اور بھائی سمیت جاں بحق

چکوال، چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتولین میں خاتون سمیت ان بیٹا اور بھائی شامل ہیں جن کی شناخت نبیلہ، قیصر محمود اورانیس کے نام سے ہوئی، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے،  آئی جی پنجاب نے چکوال میں 3 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔ ملزمان کو پکڑنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی پی او چکوال  نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Related posts

پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ” کاروبار کارڈ “ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

پولیس سے نہیں، شادی سے ڈر لگتا ہے، کومل عزیز

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment