Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سندھ میں جعلی نمبر پلیٹ ، کالے شیشوں والی گاڑیوں ، اسلحے کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سندھ حکومت نے جعلی نمبر پلیٹ ، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی اور رینجرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ جعلی نمبر پلیٹوں اور کالے شیشوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اس حوالے سے میڈیا میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔

اجلاس میں کمیونٹی سرویلنس بڑھانے کیلئے محلے کی سطح پر واچ گروپ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، امن و امان کی بہتری کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں کمیونٹی واچ گروپ بنائے جائیں گے۔

Related posts

حجاج کرام کی واپسی شروع ، جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ، ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کا فیصلہ محفوظ

Mobeera Fatima

امن مذاکرات کا دوسرا دور؛ تیل کی قیمتیں گر گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment