Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستانی ساختہ ٹریکٹرز کی پہلی کھیپ تنزانیہ پہنچ گئی

پاکستان کے برآمدی شعبے نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، پاکستانی ساختہ ٹریکٹرز کی پہلی کھیپ گزشتہ روز تنزانیہ پہنچ گئی۔

وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ پیش رفت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، سیکرٹری کامرس جواد پال، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے چیف ایگزیکٹو زبیر ملٹی والا اور سیکرٹری ٹی ڈی اے پی شہریار تاج کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

درآمدی عمل کو کینیا میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے خاص طور پر نیروبی میں سہولت فراہم کی جہاں ہائی کمشنر ابرار حسین اور کمرشل قونصلر عدیلہ یونس نے کینیا، تنزانیہ میں مقیم مسائی ٹریکٹا کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ لین دین کو کامیاب بنانے کے لیے قریبی تعاون کیا۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

Mobeera Fatima

انٹرنیٹ کی بندش سے 8 کروڑ ، 30 لاکھ پاکستانی متاثر ، معیشت کو 65 ارب روپے کا نقصان

Mobeera Fatima

ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے اہداف کے حصول میں معاونت ملی، پائیدار نظام بنانے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment