Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایک بدبو دار ترمیم کی بو گئی نہیں، یہ دوسری لا رہے ہیں، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب  نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ  کھڑے ہونے کی سزادی جا رہی ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ بانی  پاکستان تحریک انصاف  کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ جلد رہا ہوں گے، بانی کو کھانا اچھا نہیں دیا جارہا اس سے ان کو الٹیاں ہوئیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت میرٹ پر ہوئی ہے، خواتین کو گرفتار کیا گیا، چوہدری امتیاز کی بیٹی کو گھیسٹا گیا، وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے پرسوں بے بنیاد بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ  ایک بدبو دارترمیم کی بو گئی نہیں یہ دوسری لانے کی بات کررہے ہیں، آج چالان کی نقول تقسیم کی گئی ہیں، میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، آج یہاں آ گیا، 4 شہروں میں آج تاریخ تھی یہ سب جعلی کیسز ہیں۔

Related posts

ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ، بجلی جلد سستی ہو گی ، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

آئینی بینچ کے بیٹھنے تک کیا ہم غیر آئینی ہیں ؟ جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment