Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

پاکستانی اداکارہ مہربانو کی انتہائی بولڈ تصاویر نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا ، سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ مہر بانو نے ہر حد پار کرتے ہوئے نازیبا فوٹوز سوشل میڈیا کی زینت بنادیا جس کے باعث وہ صارفین کی تنقید کا شکار ہو گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلم ’ٹیکسالی گیٹ‘ کی سٹار مہر بانو اگرچہ بیرون ملک مقیم ہیں اور اداکاری کی دنیا سے دور ہیں تاہم سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے وہ ہر لمحہ اپنے مداحوں سے جڑی نظر آتی ہیں۔

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو بے باک اداکارہ مہر بانو سوشل میڈیا پر اپنی جرات مندانہ شخصیت کی عکاسی کی بدولت ہر بار وائرل ہوجاتی ہیں۔اس بار بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا جب مہر بانو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ خیز تصاویر جاری کیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مہر بانو نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں بیچ پر موجود حسین موسم کا لطف اٹھاتے دیکھا گیا۔ساتھ ہی انہوں نے لذیذ کھانے انجوائے کرنے کے ساتھ موٹر سائیکل کی سواری سے بھی لطف اٹھایا۔

آؤٹنگ کے اس دن کو یاد گار بنانے کیلئے مہر بانو نے ہر لمحے کو کیمرے میں قید بھی کیا لیکن اسی کے ساتھ انہوں نے جس لباس کا انتخاب کیا وہ انکے فینز کو ایک آنکھ نہ بھایا کیونکہ مہر بانو نے ساحل سمندر پر سیر کرتے ہوئے نیم عریاں لباس کا انتخاب کیا ۔بولڈنس کی عکاسی کرتی جھلکیوں کو شیئر کرتے ہوئے مہر بانو نے کیپشن میں لکھا کہ،’تم مجھے دوبارہ کبھی فل مون پارٹی میں نہیں دیکھو گے۔’

Related posts

امریکا بھارت، اٹلی، رومانیہ کو 96 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکا فوجی ساز و سامان دے گا

Mobeera Fatima

ریلوے پولیس اہلکار کی حاضر دماغی نے بزرگ مسافر کی جان بچا لی

Mobeera Fatima

ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس، سخت سکیورٹی انتظامات، موبائل سروس جزوی بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment