Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی، ویڈیو وائرل

بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے بلآخر ملائیکہ سے تعلقات ختم ہونے کی تصدیق کردی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش تھی جو ہندو تہوار دیوالی کی ایک تقریب کی ہے جس میں ارجن سمیت ان کی نئی آنے والی فلم ‘سنگھم اگین’ کے ساتھ اداکار اجے دیوگن اور دیگر شریک تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ارجن نے ہاتھ میں مائیک پکڑا اور وہ کچھ کہنے لگے تو وہاں موجود کراؤڈ نے ملائیکہ ملائیکہ کی آوازایں لگانا شروع کردیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

ارجن نے آوازیں سنتے ہی کہا ‘ابھی سنگل ہوں میں’، ساتھ ہی اداکار مسکرا دیے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی پیجز نے مذکورہ ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ ارجن اب ملائیکہ کے ساتھ نہیں اور دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ارجن نے باضابطہ طور پر اپنے اور ملائیکہ کے رومانوی تعلق پر کچھ ردعمل دیا ہو، اس سے قبل نہ ہی دونوں کی جانب سے اپنے رشتے کی براہِ راست تصدیق کی گئی نہ ہی تردید کی گئی۔

گزشتہ کئی عرصے سے دونوں کے درمیان بریک اپ کی خبریں تھیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

 

 

Related posts

ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

Mobeera Fatima

عمران خان اور مسلم لیگ ن مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، فواد چوہدری کا دعویٰ

Mobeera Fatima

عامر خان کا پورے خاندان کو ایک جگہ رکھنے کیلئے بڑا رہائشی منصوبہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment