پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 83 ارب کا اضافہ ہو گیا ہے اور گردشی قرضے کا حجم 2 ہزار 393 ارب تک جا پہنچا ہے۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں گردشی قرضوں کی تفصیلات پیش کی گئیں، جن کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں 83 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں تحریری طور پر گردشی قرضوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں 83 ارب روپے کے اضافے کے بعد قرض کا حجم 2 ہزار 393 ارب روپے ہوگیا ہے۔
پاور ڈویژن کا سال 23-2022 میں گردشی قرض57 ارب روپے کے اضافے سے 2 ہزار 310 ارب روپے تھا جبکہ سال 22-2021 میں گردشی قرض 27 ارب روپے کمی سے 2 ہزار 253 ارب روپے رہا۔