Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وفاقی محتسب کی ہدایت پر پاسپورٹ پر ای پروٹیکٹر اسٹیمپ کی سہولت شروع

 روزگار اور اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے پاسپورٹ پر ای پروٹیکٹر اسٹیمپ لگانے کا دیرینہ مسئلہ حل کر لیا گیا۔

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر امیگریشن  بیورو نے آن لائن ای پروٹیکٹر کی سہولت شروع کر دی ہے جو ایئر پورٹس پر بھی دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ روزگار کے لیے مشرق وسطیٰ یا دیگر ممالک کا سفر کرنے والے تمام افراد کے لیے اپنے پاسپورٹ پر پروٹیکٹر اسٹیمپ لگوانا ضروری ہے بصورت دیگر انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ۔

محتسب کی ہدایت پر اب ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر آن لائن ای پروٹیکٹر اسٹیمپ کی سہولت دستیاب ہے ، رواں سال کے دوران اب تک 14 ہزار 339 پاکستانی اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

 

Related posts

موٹر سائیکل سکیم محکمہ ماحولیات کے این او سی سے مشروط

admin

نیٹ میٹرنگ کےحوا لے سے کوئی پالیسی تبدیل نہیں کی جا رہی، وزیر توانائی

admin

صدر آصف علی زرداری کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات

Mobeera Fatima

Leave a Comment