Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ریکارڈ پر فوکس نہیں ہے میچ جیتنا ضروری ہے، ساجد خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلر ساجد خان نے کہا ہے کہ ریکارڈ پر فوکس نہیں ہے میچ جیتنا ضروری ہے، اسپنر کیلئے وکٹ بنانے پر پی سی بی کا مشکور ہوں، پچ بنانے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع کے تیس اوورگیند اسپن ہوگی،گیند اسپن ضرور ہوا لیکن انگلینڈ کے بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلیں، یہ پچ ملتان سے مختلف ہے،زاہد محمود سے معذرت،کوشش کی لیکن کیچ نہیں کر پایا،اگر شان اور سعود کھڑے رہے تو بڑا سکور ہو گا۔

پاکستان کی جانب سے چھ وکٹیں لینے والے ساجد خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ریکارڈ پر فوکس نہیں ہے میچ جیتنا ضروری ہے،کوئی بھی آؤٹ کرے میچ جیتنا ضروری ہے،پہلا اوور کروانے کا پلان مجھے مینجمنٹ نے پہلے ہی دے رکھاتھا،نعمان علی نے دوسرا اوور تب کروایا جب میرے اوور میں کافی گیند نے اسپن کیا۔

ساجد خان نے کہا کہ میرے پاس دوسرا نہیں، میں نے پیس مختلف کرنے کی کوشش کی،پہلی اننگز پر فوکس ہے، دوسری اننگز کے حوالے سے ابھی نہیں سوچ رہے،نعمان علی تجربہ کار ہیں، ان کے ساتھ باؤلنگ کروا کر سیکھنے کو ملتاہے،انگلینڈ بیٹرز کے مائنڈ سیٹ سے کھیلاتاکہ وکٹیں مل سکیں۔

Related posts

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

Mobeera Fatima

عمران خان کو 15دن میں نہ چھوڑا گیا تو خود رہا کرائینگے، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

پی ایس ایل میں بابراعظم 50 کیچز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment