Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، 90 ہزار کا سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 870 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس میں کچھ دیر بعد مزید تیزی آ گئی اور اضافہ 1109 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

1109 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 90 ہزار 56 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ، 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 80 پیسے ہو گئی۔

Related posts

غزہ میں نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا

Mobeera Fatima

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی سالانہ آمدن 100 فیصد بڑھ کر 110 ارب روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment