Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیلی فوج کا محاصرہ ‘ غزہ میں خوراک کی شدید قلت ‘ بمباری سے مزید 73 فلسطینی شہید

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے 73 فلسطینی شہید اور 130 زخمی ہو گئے ہیں

عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر بمباری سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ دیرالبلاح میں اسرائیلی فوج نے انروا (اقوام متحدہ کا امدادی ادارہ) کی کار کو نشانہ بنایا، جس سے  انروا کے رکن سمیت 2 افراد شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق نصیرات میں بھی اسرائیلی شدید فوج نے بمباری کی ہے، جس سے ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا جبکہ  زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

جبالیہ کیمپ کا محاصرہ 19 روز سے جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  شمالی غزہ میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور قتل عام حد سے کئی گنا بڑھ چکا ہے، اور نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ اب غزہ کے اسپتالوں میں شہید فلسطینوں کی لاشوں کو دفنانے کیلئے کفن ختم ہوچکے ہیں۔

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا امکان

Mobeera Fatima

متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان

Mobeera Fatima

ملک کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں، سلمان اکرم راجا

Mobeera Fatima

Leave a Comment