Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بلوچستان کے عوام نے ماہرنگ بلوچ کا بیانیہ مسترد کر دیا

بلوچستان یکجہتی کمیٹی کو تربت کے عوام کو ورغلانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، بلوچستان کے عوام نے ماہرنگ بلوچ کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔

بلوچستان یکجہتی کمیٹی کی جانب سے تربت میں احتجاج کی ناکامی اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کی عوام ماہرنگ کے حقوق اور محرومی کے بیانیہ میں رتی برابر دلچسپی نہیں رکھتی۔

بالخصوص ماہرنگ اور سمی دین کے بیرون ملک “ٹرپ” کے بعد سے بہت سے بلوچ جو حقوق کے نام پر ماہرنگ سے جڑے تھے اسکا ایجنڈا بھانپ کر الگ ہو چکے ہیں۔

‏بلوچستان کے لوگوں نے طویل عرصہ حالات و واقعات کا بغور مشاہدہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ نکالا کہ ماہرنگ ہر دہشتگرد کے حقوق کے لئے تو کھڑی ہوتی ہے لیکن یہی دہشتگرد جب تنصیبات کو بم دھماکوں سے اڑاتے ہیں تو ماہرنگ خاموش رہتی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ظالم ریاست نہیں بلکہ دہشتگرد غفار لانگو کی بیٹی کی دہشتگرد تنظیم بی ایل اے ہے۔

Related posts

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل ٹام لیتھم انجری کا شکار

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ کا جیل ملازمین کو قیدیوں سے اچھا سلوک روا رکھنے کا حکم

Mobeera Fatima

پارلیمنٹ کو اندر سے گرفتار کرنا مناسب نہیں ، شیخ رشید

Mobeera Fatima

Leave a Comment