Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سیٹی بجنے والی ہے، ان کا ٹائم گزر گیا، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ گیم شروع ہو چکی ہے،بولیاں لگ رہی ہیں، بکنے اور بکانے والوں کے درمیان مقابلہ ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ ر شید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترمیم پر کچھ نہیں کہہ سکتا، کلیم اللہ اور سمیع اللہ مقابلہ چل رہا ہے، سیٹی بجنے والی ہے اور ان کا ٹائم گزر گیا گیٹ نمبر 4 الٹا بھی کھلتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے کرفیو میں کانفرنس کی، لوگ کانفرنس کو سیلیبریٹ کرتے ہیں انہوں نے کانفرنس والے دن پابندی لگادی، اسکولوں اور کالجوں اور دفاتر کو بند رکھ کر منفی پیغام دیا گیا، لوگوں کا کاروبار تباہ کیا گیا۔

شیخ ر شید نے کہا کہ پورے اسلام آباد کو 5دن بند رکھا، ترمیم کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، میں مولانا فضل الرحمان کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں، میں بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے جاؤنگا۔انہوں نے مزید کہا کہ 40دن کا چلہ کاٹا، وکٹری اسٹینڈ پر رہا ہوں، ہر قسم کے فیصلے کے لئے تیار ہوں۔

Related posts

ایک کوٹہ سسٹم حسینہ واجد کو کھاگیا، ہمیں اُس وقت سے ڈرنا چاہیے، فاروق ستار

Mobeera Fatima

آئی سی سی نے تینوں فارمیٹس کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

Mobeera Fatima

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

admin

Leave a Comment