Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ڈالر بھی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی کا رجحان رہا  جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار مثبت زون میں شروع ہوا ، جس میں تھوڑی دیر بعد تیزی دیکھنے میں آئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 243 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 86 ہزار 448 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 86 ہزار 205 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 80 پیسے پر آ گئی۔

 

Related posts

رمضان کا پہلا عشرہ ، مسجد الحرام میں اڑھائی کروڑ زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ بن گیا

Mobeera Fatima

پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

دشمن ملک اور افواج پاکستان کوکمزور کرنا چاہتے ہیں، گورنر سندھ

Mobeera Fatima

Leave a Comment