Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

چینی وزیر اعظم لی چیانگ کا 11 سال بعد پاکستان کا دورہ

اسلام آباد: چینی وزیر اعظم لی چیانگ 11 برس بعد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر چینی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، احسن اقبال اور عطاتارڑ بھی موجود تھے۔

چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے پاکستان پہنچنے پر انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ چین کے کسی بھی وزیر اعظم کا 11 سال میں یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ لی چیانگ اور شہباز شریف کے درمیان وفود کی سطح پر سی پیک، معاشی تعاون اور دوطرفہ تجارت پر بات ہو گی۔ جبکہ ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق چینی وزیر اعظم لی چیانگ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں۔

چینی وزیر اعظم 17 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ جن کے ہمراہ تجارت، خارجہ، قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے وزرا بھی ہیں۔ وفد میں چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایجنسی اور دیگر سینیئر حکام بھی شامل ہیں۔

Related posts

عدالت نے پی سی بی کو کھلاڑیوں کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہر سے روک دیا

Mobeera Fatima

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پرتپاک استقبال

Mobeera Fatima

توہین عدالت کیس ، عمران خان کو آج عدالت پیش کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment