Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

انڈے مزید مہنگے، مرغی، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخ بھی جاری

لاہور، فارمی انڈے مزید مہنگے ہو گئے، فی درجن قیمت 296 روپے تک پہنچ گئی۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے، اس اضافے کے بعد قیمت 296 روپے ہو گئی ہے، گزشتہ روز بھی انڈے ایک روپے فی درجن مہنگے ہوئے تھے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق پیاز درجہ اول کی فی کلو قیمت 140 روپے، آلو کی فی کلو قیمت 80 روپے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 90 روپے اور سبز مرچ کی فی کلو 170 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

کراچی میں 3 سے 4 دنوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

کراچی کے مختلف علاقوں میں کل گیس بند رہے گی، ایس ایس جی سی

Mobeera Fatima

سرفراز احمد کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ سفر ختم

Mobeera Fatima

Leave a Comment