Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، 84 ہزار کی حد عبور ، ڈالر بھی سستا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت کاروبار کا آغاز ہوا۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 479 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس بلند ترین سطح 84 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 83 ہزار پر پہنچ گیا تھا۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 12 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 40 پیسے ہو گئی۔

Related posts

عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو چکا ، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

معروف پنجابی اداکار جسوندر سنگھ بھلا انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

ایس سی او کانفرنس ، نور خان ایئربیس اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ہوٹلز اور کاروباری مراکز بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment