Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، لاہور کے داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کی وجہ سے لاہور کے داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پانچ اکتوبر کی لاہور میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، ممکنہ احتجاج کی وجہ سے ٹھوکرنیاز بیگ سے اسلام آباد کے لئے موٹر وے کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

ٹھوکرنیاز بیگ پر ملتان روڈ سے لاہور آنے اور جانے والی ٹریفک رواں دواں ہے، ٹھوکر نیاز بیگ موٹر وے انٹرچینج پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

بابو صابو موٹر وے انٹرچینج پر بھی کنٹینرز لگا کر راستہ بند کر دیا گیا ہے، راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل ہے۔

لاہور میں ضلع کچہری سے مینار پاکستان تک کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں، اندرون لاہور میں مینار پاکستان جانے والے تمام راستے بند ہو کر دیے گئے ہیں، مینار پاکستان کے دروازوں کے آگے بھی کنٹینرز لگا دیے گئے۔

Related posts

بھارت کی مختلف ریاستوں میں سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے 42 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

بختاور بھٹو زرداری کی کارساز ٹریفک حادثے کی ملزمہ کو سزا دینے کی اپیل

Mobeera Fatima

شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلر کے طور پر حلف اٹھا لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment