Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اندرون و بیرون ملک فضائی آپریشن اپنے شیڈول کے مطابق جاری ہے، پی آئی اے

اسلام آباد اور راولپنڈی میں راستوں کی بندش کے باعث پی آئی اے نے مسافروں کے لئے پیغام جاری کر دیا۔

ترجمان کے مطابق اندرون و بیرون ملک فضائی آپریشن اپنے شیڈول کے مطابق جاری ہے، مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ائیرپورٹ کی طرف سفر کرتے ہوئے متبادل اور کھلے راستوں سے متعلق آگاہی حاصل کرکے نکلیں۔

مسافروں سے التماس کرتے ہوئے کہا گیا کہ پرواز کی مناسبت سے مقررہ وقت سے کافی دیر پہلے ائیرپورٹ کے لئے روانہ ہوں تاکہ بروقت پہنچ سکیں، رش اور پرواز چھوٹنے کی کوفت سے بچنے کیلئے وقت سے بہت پہلے ائیرپورٹ کی جانب رخ کرنا بہتر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مسافر اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے کے کال سینٹر 786 786 111 سے رابطہ کریں۔

Related posts

ایران پر تجزیہ مہنگا، ڈیفنس انٹیلی جنس چیف عہدے سے فارغ

Mobeera Fatima

جنوبی افریقہ نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment