Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی ، سری لنکن اسپنر اوین جیا وکراما پر ایک سال کی پابندی

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے اسپنر اوین جیا وکراما کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے سری لنکا کے سپنر پراوین جیا و کراما پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تمام فارمیٹ کے لیے ایک سال کی پابندی عائد کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپنر پراوین جیا و کراما پر انٹرنیشنل کرکٹ اور لنکا پریمیئر لیگ میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات تھے۔

آئی سی سی کے مطابق سری لنکن اسپنر نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی تسلیم کی، ان پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی ہے، آف اسپنر پراوین جیا وکراما کی ایک سالہ پابندی میں 6 ماہ کی معطلی بھی شامل ہے۔

Related posts

نئی دہلی: مذہبی تہوار کی ادائیگی کے دوران 50 سے زائد افراد ڈوب گئے

Mobeera Fatima

ججز سنیارٹی کیس ، عمران خان نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

Mobeera Fatima

پاکستان میں ہاکی اور انٹرنیشنل سپورٹس سرگرمیوں کی بحالی کےلیے کوشاں

Mobeera Fatima

Leave a Comment