Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، سونے کے نرخوں میں 600 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا۔

اس اضافے کے بعد سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گئے،مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کی وجہ سے سونے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان میں دس گرام سونے کے نرخ 515 روپے مزید بڑھے ہیں جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 2653 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

Related posts

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کا پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج

Mobeera Fatima

نیو یارک کی ریاستی اسمبلی اور سینیٹ کی جانب سے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے اعزاز میں دو اہم قراردادیں منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment