Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹونگا جزائر میں 6.8 شدت کا زلزلہ

ٹونگا جزائر میں 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحرالکاہل میں واقع ٹونگا جزائر میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 5 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز ٹونگا کے دارالحکومت نوکوالافا کے شمال مشرق میں تقریباً 300 کلو میٹر شمال مشرق میں سمندری علاقے میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری نہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ٹونگا جزائر میں زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Related posts

پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے ، امریکا

Mobeera Fatima

’جنگ کرنے والوں کی دعائیں خدا نہیں سنتا‘، پوپ لیو کی جنگ بندی کی اپیل

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment