Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شمالی وزیر ستان ، ماڑی پٹرولیم کمپنی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 6 افراد جاں بحق ، 8 زخمی

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک تکنیکی فالٹ کی وجہ سے کریش کر جانے سے 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی روسی پائلٹس اور عملے سمیت 14 افراد سوار تھے،  اڑان بھرتے ہی ہیلی کاپٹر میں تکنیکی فالٹ ہوا ، ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہُوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔

ذرائع کہنا ہے کہ حادثہ انجن فیل ہونے کے باعث پیش آیا کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شوائد نہیں ملے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر میں سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Related posts

پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کر دینے چاہئیں، سارو گنگولی

Mobeera Fatima

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

وزیراعظم کا آئینی ترامیم پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment